ری پبلکن پارٹی پہلے کی نسبت زیادہ طاقتور بن کر ابھرے گی، ٹرمپ کا خطاب

0
332

فلوریڈا (پاکستان نیوز) سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ری پبلیکن پارٹی کو اپنے اندر اتحاد کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ، جی او پیز کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، اپنے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ کنزرویٹو پولیٹکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اتحاد کے ساتھ ہی کامیابی ملے گی ۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر گزشتہ انتخابات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جعلی اور فراڈ قرار دیا ۔ٹرمپ نے ری پبلیکن چھوڑ کر تیسری جماعت بنانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسندیدہ پارٹی کو ہی اہمیت دیں گے ۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے نئے خطاب اور ایک مرتبہ پھر الیکشن کو جعلی قرار دینے پر سیاسی رہنماﺅں ، میڈیا اور سیاسی میدان میں نئی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا میں بھی نئی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ٹرمپ کی آرا کی حمایت اور مخالفت میںپوسٹس سامنے آ رہی ہیں ۔یاد رہے کہ ٹرمپ اقتدار خاتمے کے چالیس روز تک اس حوالے سے خاموشی رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here