طیبہ اسلامک سینٹر ،شاہ نجف اسلامک سینٹر نفرت گردی کا شکار

0
134

نیویارک (پاکستان نیوز)اسرائیل کی فلسطین کیخلاف جارحیت کی وجہ سے امریکہ میںمسلم کمیونٹی کیخلاف نفرت آمیز واقعات میںشدت ، نامعلوم افرادنے بروکلین میںطیبہ اسلامک سینٹر کی دیوار پر نفرت آمیز وال چاکنگ کردی جبکہ دو سفید فام افرادکی شاہ نجف اسلامک سینٹر میں گھس کر توڑ پوڑ ،الم بھی جلاڈالا ۔تفصیلات کے مطابق دوسفید فام افراد رات کے2بجے نجف اسلامک سینٹر میں گھس آئے اور غازی عباس کا الم جلاڈالا جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی ، دوسری طرف بروکلین کونی آئی لینڈ میں طیبہ سینٹر کی اینٹرس کی دیواروں پر نیلے رنگ کے پینٹ کے ساتھ اشتعال انگیز اور نفرت آمیز کلمات تحریر کیے گئے ہیں ۔پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اس واقعہکے متعلق 6:46 پر کال موصول ہوئی جس کے خلاف ہیٹ کرائم ایجنسی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ویڈیو فوٹیج کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے ، مسلم تنظیموں اکنا ، اثنا اورکیئر نے نفرت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت کی اور آج اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے اہم اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اسلامی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here