نفرت آمیز واقعات میں دس سالوں کے دوران سب سے زیادہ6فیصد اضافہ

0
128

نیویارک (پاکستان نیوز)ملک بھر میں نفرت آمیز واقعات میں مجموعی طور پر چھ فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکہ بھر میں 7 ہزار 759 نفرت آمیز واقعات رپورٹ کیے گئے تھے جوکہ گزشتہ بارہ سال کے دوران سب سے زیادہ ہیں جبکہ ایڈووکیسی گروپس اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب بتائی گئی تعداد کم ہے جبکہ حقیقت میں یہ تعداد اس سے کہں زیادہ ہے ، ایف بی آئی کے فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق نفرت آمیز واقعات کی تعداد 7 ہزار 783 رہی ہے ، ان واقعات میں 2019 کے بعد 6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نفرت آمیز واقعات میں 64 فیصد نسل پرستانہ تھے ، 36فیصد سیاہ فام افراد کیخلاف تھے جبکہ 10 فیصد نفرت آمیز واقعات سفید فام اور 9 فیصد یہودیوں کے خلاف تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here