واشنگٹن(پاکستان نیوز)پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ضیا چشتی ایک سابق ملازمہ کے جنسی تشدد کے الزامات کے بعد اپنی کمشنی افینٹی سے مستعفی ہوگئے۔افینٹی کی سابق ملازمہ27سالہ ٹاٹیاناسپوٹس ووڈ نے کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کو بتایا2017میں برازیل کے کاروباری دورے کے دوران ضیا نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا۔ضیا نے اپنے بیان میں کہا وہ بطور چیئرمین، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر مستعفی ہوگئے ہیں۔تاہم انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ضیا چشتی نے امریکی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کی اور کئی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔ضیا کو آئی ٹی میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے پر سابق صدرممنون حسین نے ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔