واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت امریکہ 18 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شریک میزبان ویسٹ انڈیز 37 کی میزبانی کرے گا۔فی الحال امریکہ میں ورلڈ کپ کے لیے صرف ایک ہی فلوریڈا پارک ہے ۔ڈلاس میں زیر تعمیر سٹیڈیم کو 2022 کے آخر میں کھول دیا جائے گا ۔کرکٹ کا کھیل دنیا مین تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے جس کے مداحوں کی تعداد 2.5 بلین تک پہنچ چکی ہے جبکہ دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کے مداحوں کی تعداد 4 بلین کے قریب ہے ، کرکٹ ورلڈ کپ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ایونٹس میں سے ایک ہے اگرچہ روایتی ٹیسٹ کرکٹ کا پانچ روزہ فارمیٹ امریکی مداحوں کے لیے مشکل ہو سکتا ہے ، لیکن دو سے تین گھنٹے میں ختم ہونے والے T20 میچ مداحوں کو زیادہ اپنی طرف کھینچتے ہیں ۔