مہلک وائرس کیخلاف خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کرنے والے کی تعداد 40سے تجاوز کر گئی
نیویارک (پاکستان نیوز) پوری انسانیت کی محسن دو بچیوں کی عظیم ماں جینیفر ہیلر جس نے کورونا ویکسین کے تجربے کے لیے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کر دیا ، تجربہ کی ناکامی کی صورت میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے یا ہمیشہ کے لیے معذور بھی ہو سکتی ہیں ، اس مہلک وائرس کے لیے تجربات کیلئے 40سے زائد افراد نے خود کو رضا کارانہ طورپر پیش کر دیا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل تمام تجربات جانوروں پر کیے جا رہے تھے ، اب وقت کی قلت کی باعث ایسا ممکن نہیں رہا ہے جس کی وجہ سے طبی ماہرین نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ خود کو رضاکارانہ طور پر اس مہلک مرض کیخلاف ٹیسٹ کے لیے پیش کریں۔