نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں ریسرچ کے لیے مشہور دوا ساز کمپنی زیجن رون(Regen Ron) ہر سال ملک بھر سے تمام ہائی سکولوں میں سائنس تحقیق کا مقابلہ کراتی ہے، اس سال بھی جن طلبا نے تحقیق میں حصہ لیا، ان میں سے 300 طلبا کا چنائو کیا گیا ہے، 38 طلبا کا تعلق لانگ آئی لینڈ سے ہے، جن میں سیمی فائنل میں مقابلہ جیتنے والے 31طلبا ناسا کائونٹی اور 7طلبا سفوک کے ہیں ، ویلی اسٹریم ساوتھ کے واحد طالب علم ابراہیم قادری واحد طالب علم ہیں، جو اس سیمی فائنل میں اپنے سکول کی نمائندگی کریں گے جو 24 جنوری کو ہوگا، ابراہیم قادری کی ریسرچ کا عنوان وٹامن ای کا انسانی جسم پر اثر تھا، تمام طلبا کو 2 ہزار ڈالر کے انعام کے علاوہ واشنگٹن بھی بلایا جائیگا، مقابلہ کے دن جہاں چنائو ہونا ہے، اس کے علاوہ ان کے سکولوں کو بھی 2 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا، پاکستان نیوز ابراہیم قادری اور ویلی سٹریم سائوتھ ہائی سکول کے علاوہ ناسا اور سفوک کے تمام سکولوں کے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہے، اور ویلی اسٹریم کے ابراہیم قادری کے لیے مزید 500 ڈالر کا اعلان کرتا ہے، اگر وہ فائنل میں اول ہوآگئے۔