بائیڈن بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے :جیمز کامر

0
40

نیویارک (پاکستان نیوز)کانگریس کی ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے چیئرمین جیمز کامر نے صدر بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں انہیں جلد ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،بائیڈن خاندان کو آخر کار ان کے غیر ملکی کاروباری معاملات کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، بائیڈن خاندان کے 10 افراد نے امریکہ کے مخالفین حکومتوں سے منی لانڈرنگ سے ملنے والی خطیر رقم کے ذریعے ایک درجن سے زائد شیل کمپنیاں بنائیں۔ بائیڈن فیملی نے ابھی تک اس رقم کے بارے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دئیے اور نہ ہی کوئی ٹیکس ادا کیا۔ جیمز کامر نے کہا کہ صدر بائیڈن نے غیر ملکی ایجنٹوں کے رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، صدر بائیڈن اور ان کی فیملی نے ٹیکس چوری کے علاوہ دیگر کئی اور کاروباری مراکز میں ٹیکس فراڈ کا ارتکاب کیا ہے۔ صدر بائیڈن کو قصور وار قرار دیکر تاریخ رقم کی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی ذاتی مفادات کی خاطر ملک کے مخالفین قوتوں سے رقوم حاصل نہ کر سکے اور صدر بائیڈن کو اوول آفس چھوڑنے سے پہلے کمیٹی کی جانب سے اْٹھائے جانے والے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن غیر ملکی قوتوں کے ساتھ ایک بروکر کا کردار ادا کرتے رہے۔ جیمز کامر کا مذید کہنا تھا کہ اْن کے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو صدر بائیڈن کے مواخذے کے لیے کافی ہیں۔ صدر بائیڈن کا مواخذہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔ تاریخ کا مورخ لکھے گا کہ امریکی ایوان نے کرپٹ ترین شخص جو بائیڈن کا مواخذہ کر کے انہیں نشان عبرت بنا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here