2019:زائدمقدار میں منشیات اموات میں 4.6فیصد اضافہ

0
119

امریکہ میں 70ہزار980افرادہلاک ،2018میں تعداد 67 ہزار سے زائد

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مرکز (سی ڈی سی)کی جانب سے جاری ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق 2018 اور2019کے درمیان امریکہ میں حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے سے اموات کی تعداد میں 4.6فیصد اضافہ ہوگیاہے۔مرکز کی جانب سے جا ری اعدادوشمارکے مطابق امریکہ میں 2019کے دوران 70ہزار980افراد زیادہ مقدار میں منشیات استعمال کرنے کے باعث ہلاک ہوگئے،یہ تعداد گزشتہ سال کی 67ہزار850کی تعداد سے زیادہ ہے۔رواں سال جنوری سے اپریل تک زیادہ مقدار میں منشیات استعمال کرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 2019کے اسی عرصے کی نسبت 11.4فیصد زیادہ ہے۔سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں منشیات استعمال کرنے سے ہلاکتوں کے پیچھے افیون کا ست یا ہیرون اور بڑا محرک مصنوعی منشیات ہے۔2019میں کل اموات میں سے 45.4فیصد کا سبب کوکین اور نفسیاتی محرکات ہیں جو کہ 2017کی نسبت 34.7فیصد زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here