ریاست الیٰ نائے کی مسلم کمیونٹی کی اہم فلاحی شخصیت محسن خان کا انتقال پُرملال

0
218

 

مرحوم مخیر وسماجی رہنما کے طور کمیونٹی میں بہت مقبول تھے،نماز جنازہ وتدفین پیٹرسن قبرستان میں ہوئی، کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت

مرحوم محسن خان نے شکاگو اور حیدرآباد(انڈیا) میں دینی اداروں کے لئے اہم خدمات انجام دیںجو دیر تک یاد رکھی جائیں گی

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو میں مسلم کمیونٹی میں مقتدر و متمول سماجی وفلاحی شخصیت، بھارت کی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے عزیز محمد خان العمروف محسن خان ہفتہ16جنوری کو معبود حقیقی سے جاملے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔مرحوم محسن خان عرصہ40سال سے زائد سے شکاگو میں مقیم تھے۔اور کمیونٹی ودین کے حوالے سے سماجی وفلاحی سرگرمیوں میں بے لوث خدمات انجام دے رہے تھے۔حال ہی میں مرحوم نے برائن مار اور لنکن میں اپنی جائیدادوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی9لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم دینی اداروں اور مساجد کو عطیہ کر دی تھی۔جن میںMECمارٹن گروو، ولاپارک مساجد فائونڈیشن کے علاوہ شکاگو اور بھارت(حیدرآباد)کی متعدد ساجد شامل ہیں۔مرحوم محسن خان چشتیہ فائونڈیشن کے بھی اہم اکابرین میں شمار کئے جاتے تھے۔پاکستان نیوز کے بیورو چیف رانا جاوید سے نہ صرف ان کے گہرے مراسم تھے بلکہ دونوں میں چشتیہ سلسلے سے تعلق کا بھی روحانی رابط تھا۔مرحوم محسن خان وقتاً فوقتاً پاکستان نیوز کے دفتر آتے اور اپنے مفید مشوروں، تجاویز وخیالات سے نوازتے تھے۔مرحوم نے اپنے سوگواران میں بیوہ اور تین صاحبزادوں کے علاوہ افراد خاندان اور سینکڑوں احباب وچاہنے والوں کو چھوڑا ہے۔مرحوم محسن خان کی نماز جنازہ وتدفین پیٹرسن قبرستان میں ہوئی، کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اور مرحوم کی بخشش وجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا اور لواحقین سے تعزیت کی۔ادارہ پاکستان نیوز مرحوم محسن خان کی رحلت پر ان کے اہل خانہ کے غم میں یکساں شریک ہے۔اور اللہ رب العزت سے مرحوم کی مغفرت، اعلیٰ علین میں مقام وصدقہ جاریہ کی قبولیت کے ساتھ لواحقین کو صبرجمیل کے لئے دعاگو ہے۔(آمین)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here