نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میئر کے امیدوار کورٹیز سلواکو یہودیوں پر تنقید کی وجہ سے میئر انتخابات میں عدم مقبولیت کا سامنا ہے ، کورٹیز نے تین سال قبل اپنے بیان میں اعتراض اٹھایا تھا کہ یہودیوں کو امریکی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اضافی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ ان کا کام صرف بچے پیدا کرنا ہے ، انھوں نے تورات کا حوالہ دیتے ہوئے خاص طور پر یہودی راہب کو ہدف تنقید بنایا تھا ، کورٹیز سلوا کے مخالفین بھی آج بھی اس بیان کو چلا کر ان کی انتخابی مہم کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔