نیویارک(پاکستان نیوز) صدرجوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرجوبائیڈن کا کہناتھاکہ امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہم سب مشکل وقت میں ہیں، مسلمان اس ماہ کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وائٹ ہاو¿س میں رواں سال رمضان کی تقریبات ورچوئل ہوں گی تاہم اگلے سال عید کی روایتی تقریب معمول کے مطابق ہوگی۔ صدر کا کہناتھاکہ امریکا میں مسلمان مستقل امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جرائم کاشکار ہیں، مسلمانوں سے امتیازی سلوک غلط اور ناقابل قبول ہے اور یہ ختم ہونا چاہیے۔ بائیڈن کا کہنا تھاکہ کسی کو اپنے عقائد کی وجہ سے خوف کی فضا میں نہیں رہنا چاہیے، امریکا کے تمام لوگوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں۔