واشنگٹن(پاکستان نیوز)بھارتی صوبہ پنجاب کی آزادی کے لئے سکھ فارجسٹس کی جانب سے چلائی گئی ریفرنڈم2020مہم کی کامیابی سے خوفزدہ ہوکر مودی حکومت تلملا گئی، واشنگٹن میں تعینات بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سدھو اس تحریک کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے اپنے ہم خیال سکھ کمیونٹی کے کچھ لوگوں کے ذریعے پراپیگنڈا کرکے اس تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، سکھ فارجسٹس کے عہدیداران کا کہنا ہے بھارت کے ٹوٹنے کا وقت قریب آگیا، خالصتان بنا کر دم لیں گے۔سکھ نوجوانوں کے ایک بڑے گروپ نے بھی بھارتی سفیر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سفارتی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔وہ اوچھی کارروائیوں سے باز نہ آئے تو امریکی وزارت خارجہ سے درخواست کی جائیگی کہ بھارتی سفیر کواوچھے ہتھکنڈوں کی انجام دہی سے روکا جائے۔