سفید فام شہری کو خاص موٹر سائیکل چلاتے دیکھا تو میں نے گاڑی کا رخ اس کی طرف موڑ دیا ، ملزم
نیویارک (پاکستان نیوز) وسکانسن سے تعلق رکھنے والے 27سالہ ڈینیئل ناورو نے 55سالہ پولیس آفیسر تھیسن کو جان بوجھ کر اپنی گاڑی تلے کچل ڈالا ، پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں ڈینیئل ناورو نے موقف اپنایا کہ میں نے سڑک پر ایک سفید فام شہری کو ایک خاص موٹر سائیکل کو چلاتے دیکھا جوکہ اکثر نسل پرست سوچ رکھنے والے روایتی سفید فام افراد چلاتے ہیں بس یہ سوچ ذہن میں آنے پر میں نے اپنی تیز رفتار گاڑی کا رخ اس کے سر کی طرف کر دیا جس سے وہ موقع پر چل بسا ۔ملزم کو قتل کی پہلی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے