ایران کا مکہ معاہدے میں شمولیت کا امکان

0
7

تہران (پاکستان نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی نیوز ایجنسی کے سربراہ مہدی رحیمی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں ایران کو شامل ہونے کی دعوت موصول ہوئی ہے اور معاملہ زیر غور ہے۔ تاہم معاہدے میں شامل تینوں ممالک کی جانب سے تاحال اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں مہدی رحیمی نے کہا خطے کے ممالک علاقائی سکیورٹی چھتری کے قیام کی جانب بڑھ رہے ہیں، جو ایران کیلئے ایک کامیابی ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here