نیو یارک نیو جرسی کے نرسنگ ہومز مریضوں کےلئے خوف کی علامت

0
156

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے نرسنگ ہومز کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے خوف کی علامت بن گئے ہیں ، نیویارک کے صرف ایک نرسنگ ہوم میں اب تک 2500سے زائد اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں ، بروکلین کے نرسنگ ہوم میں 55کے قریب کورونا وائرس کے مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ کوئینز ، برانکس اور اسٹیٹن آئی لینڈ میں بھی 40سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، ایک اندازے کے مطابق نیویارک میں کورونا وائرس سے مرنے والے ہر 5 افراد میں سے ایک نرسنگ ہوم میں زیر علاج ہو تا ہے ، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق نیویارک بھر کے نرسنگ ہوم میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2500 سے بڑھ گئی ہے ۔برانکس میں کنگز ہاربر ملٹی کیئر سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رائے گولڈ برگ کا کہنا ہے کہ نرسنگ ہومز کے زیادہ تر ملازمین انتظامیہ سے نالاں نظر آتے ہیں اور وہاں سہولیات بھی ناکافی ہیں ، ایک نرسنگ ہوم کے ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کرایا کہ نرسنگ سینٹر کے ایک کمرے میں کورونا سے ہلاک ہونے والے دس افراد کی لاشیں پڑی ہیں اس کا کمرے کا اے سی بھی چل رہا ہے اور کھڑکیاں بھی کھلی ہیں اور ان کی تدفین کا دس روز سے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here