ایک ہفتے میں کروڑوں ڈالر قرض اتار دیا

0
175

کراچی(پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ذخائرکی مالیت 10 ارب 88 کروڑ 92 لاکھ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ ہفتےکےدوران 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالربیرونی قرضوں کی مد میں اداکیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کےسرکاری ذخائرمیں 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موصول ہونے والے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر رواں ہفتے کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیے گئے انہیں آئندہ ہفتے کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کےپاس7ارب41کروڑ11لاکھ ڈالرکےذخائر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 12 مارچ کو رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 78 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here