49 فیصد امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن:گیلپ سروے

0
379

لاہور(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود گزشتہ دو ہفتوں میں ان کی کارکردگی پر طمانیت کے تناسب میں 6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات گیلپ کے حالیہ سروے میں بتائی گئی۔ سروے کے مطابق 49فیصدشہری صدر ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان رکھتے ہیں۔ اس کے مقابل 47فیصدکا کہنا ہے کہ وہ صدر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے 50فیصدافراد صدر ٹرمپ سے راضی ہی۔ اس کے مقابل 48فیصد لوگ اس حوالے سے صدر کے طریقہ کار اور اقدامات سے راضی نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here