پاکستان میں معاشی بہتری : عالمی بینک متاثر

0
96

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی طلب میں بہتری، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے، جزوی لاک ڈان اور موافق مالیاتی پالیسی کے باعث پاکستان میں گزشتہ سال شرح نمو حیران کن رہی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی عالمی اقتصادی تناظر رپورٹ 2022 میں عندیہ دیا گیا ہے کہ وبا کے باعث ہونے والی مشکلات میں کمی کی وجہ سے 2022 میں جنوبی ایشیائی خطے میں شرح نمو 7.6 فیصد سے بھی بڑھ جائے گی، جو کہ 2023 میں سست ہوکر 6 فیصد تک آجائے گی۔ عالمی بینک نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بہتر امکانات کے باعث خطے کے لیے اپنی 2021 کی شرح نمو کے تخمینے کا ازسرنو جائزہ لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات، درآمدات میں مقابلے کی صلاحیت بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں مالی استحکام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال کے دوران 3.4 فیصد اور 23-2022 میں 4 فیصد رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here