ٹیلی گراف نے سیٹیلائٹ سے چین میں مسجد کی جگہ کمرشل ٹاور کی تعمیر ثابت کردی

0
258

بیجنگ (پاکستان نیوز)چینی صوبے ژنگجیان ریجن میں ہوٹن کے علاقے میں مسجد کو منہدم کر کے اس کی جگہ کمرشل ٹاور کی تعمیر جاری ہے ، ٹیلی گراف کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین میں مذہبی مقامات کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے ، ٹیلی گراف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے سیٹیلائٹ کی مدد سے 2018 میں قائم مسجد کی فضائی تصویر لی جہاں پر اس وقت کمرشل پلازہ کی تعمیر کی جا رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بات یہاں ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ چینی حکومت کی جانب سے ایغور مسلمانوں کے زیر استعمال درجنوں مساجد ، مندروں اور گرجا گھروں کو صفہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here