صدر ٹرمپ کورونا متاثرین کو دوسرا امدادی چیک دینے کے خواہاں

0
124

 

ہم ایک اور stimulusپیکج دیں گے اور وہ بہت اچھا ہوگا:صدر کی صحافی سے گفتگو

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس وبا کی وجہ سے معاشی بحران کے شکار امریکنز کو ایک اور امدادی چیک بھیجنے کا عندئیہ دیا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا معاشی بحران کے شکار امریکیوں کو مزید امدادی چیک دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟اس سوال کا جواب انہوں نے ہاں میں دیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک اور stimulusپیکج دیں گے اور وہ بہت اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں امریکی شہریوں کی ایک تعدادکو ان کی آمدن کے لحاظ سے12سو ڈالرز کی معاشی مدد دی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here