فیک نیوز پر پانچ سال قید، دس لاکھ روپے جرمانہ، سائبر کرائم ترمیمی بل تیار

0
14

اسلام آباد (پاکستان نیوز) فیک نیوز دینے والے کو5 سال قید یا10لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے، نئے مسودے میں اہم تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسودے میں موجود شقوں میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا، مسودے کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے، اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا، جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے، خوف و ہراس اور بے امنی پیدا کرنے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا، اتھارٹی کے پاس فوج اور عدلیہ کے خلاف آن لائن مواد کو ہٹانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اتھارٹی کو مذہبی فرقہ وارانہ یا نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے متعلق شیئر کیے گئے مواد کو ہٹانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاسکے گا، ریاست یا اس کے اداروں کیخلاف دہشت گردی اور تشدد کی دیگر اقسام کو فروغ دینے سے متعلق مواد بھی ہٹایا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6 اراکین ہوں گے جن میں سے 3 ایکس آفیشو ممبر ہوں گے، اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here