واشنگٹن (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیش نظر کورونا زدہ ریاست ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں فوجی ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیمیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں کورونا کے مریضوں سے بھرے ہسپتالوں میں مدد کے لیے بری بحری فوج کی پانچ سو اسی رکنی میڈیکل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ بری فوج کے ڈاکٹروں کی85 رکنی ٹیم ریاست ٹیکزاس کے شہر ہیوسٹن کے ایک ہسپتال میں تعینات ہو گئی ہے۔