چودھری اکرم کی کاوشوں سے مسلم ملازمین کیلئے نماز جمعہ کیلئے ایک گھنٹہ کی چھٹی منظور

0
93

نیویارک (پاکستان نیوز)ناسو کائونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے سینئر مشیر چودھری اکرم آف رحمانیہ کی درخواست پر جمعہ کے روز نماز کی ادائیگی کے لیے ایک گھنٹے کی چھٹی کو لیگل قرار دیتے ہوئے مسلم ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کو روک دیا ہے ، چودھری اکرم کی درخواست پر مسلم ملازمین کے لیے نماز جمعہ کے وقت ایک گھنٹے کی چھٹی کو لیگل کر دیا گیا ہے ،جس کے بعد اب مسلم ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی نہیں ہوگی، عیدالاضحی بھی ورکنگ ڈیز میں آ رہی ہے جس کے لیے نماز کی ادائیگی کے لیے ایک گھنٹے کے وقفے کو قانونی قرار دیتے ہوئے مسلم ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتیوں کو روک دیا گیا ہے، ادارہ پاکستان نیوز اور پاکستانی کمیونٹی ناسو کائونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین اور سینئر مشیئر چودھری اکرم آف رحمانیہ کے مشکور ہیںکہ انھوں نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here