ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات رکھنے کے اعتراف کی آڈیو لیک وائرل

0
55

نیویارک (پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ دستاویزات رکھنے کے حوالے سے آڈیو لیک ہو گئی، سی این این نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خفیہ آڈیو چلا دی۔ خفیہ آڈیو 2021 کی بتائی جا رہی ہے۔ آڈیو میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ خفیہ دستاویزات رکھنے کا اعتراف کررہے ہیں۔آڈیو میں ٹرمپ اپنے اسٹاف ممبرز، ایک رائٹر اور ایک پبلشر کے ساتھ خفیہ دستاویزات پراہم گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر اجازت خفیہ دستاویزات اپنی تحویل میں رکھی ہوئی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں کہ جنرل مارک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ٹرمپ اس بات کا بھی اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے پاس خفیہ دستاویزات ہیں۔یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حال ہی میں امریکہ کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مساوی قانون کی خلاف ورزی میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here