واشنگٹن (پاکستان نیوز)70 کے قریب سینیٹرز نے نیشنل گارڈز کی فوری تعیناتی کے حوالے سے ہائوس کو خط لکھ دیا ، کانگریس وومن چیری بوسٹوس اور کانگریس مین سٹیو وارنوک کی سربراہی میں خط پینٹا گون کے سیکرٹری کے نام تحریر کیا گیا ہے جس میں گارڈز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے ، خط میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگر گارڈز کی ٹریننگ کو یقینی نہ بنایا گیا تو سالانہ اگست اور ستمبر میں ہونے والی ممکنہ تعیناتیاں متاثر ہو سکتی ہیں ۔