ٹرمپ فلائیڈ ؛ حامیوں کیخلاف فوج استعمال

0
106

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سابق صدر ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ہجوم کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے انکار کرنے والی آرمی آفیسر پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا ، واشنگٹن پوسٹ کے تحقیقاتی صحافی باب ووڈ ورڈ اور سینئر پولیٹکل تجزیہ کار رابرٹ کوسٹا نے اپنی کتاب Peril میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ جارج فلائیڈ کے حامیوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن آرمی آفیسر نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر ٹرمپ سخت غصے میں آ گئے تھے ، امریکی اخبارات نے کتاب کے کچھ حصے شائع کرنے شرو ع کر دیئے ہیں ، کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ چین کے خلاف جنگ کرنے اور حملہ کرنے کے حامی تھے اور انھوں نے چینی حکام سے سخت جملوں کا تبادلہ بھی کیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here