سوالاکھ مہاجرین کی آبادکاری کا ہدف

0
92

واشنگٹن (پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2022 کے لیے مہاجرین کی آبادکاری کا ہدف 1 لاکھ 25ہزار مقرر کیا گیا ہے ، بائیڈن مہاجرین کی آباد کاری اور ان کو قبول کرنے کے حوالے سے اپنی صدارتی مہم میں بھی اعتراف کر چکے ہیں ، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کانگریس کمیٹی نے رواں سال مہاجرین کی آبادکاری کی تعداد کو 62 ہزار 500 سے 1 لاکھ 25 ہزار تک بڑھا دیا ہے ، واضح رہے کہ وائٹ ہائوس کی جانب سے رواں سال مہاجرین کی آبادکاری کے حوالے سے ٹرمپ کے دور کی کم سے کم تعداد کی پالیسی کو اپنانے کے اعلان کے بعد بائیڈن حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس کے بعد وائٹ ہائوس نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا تھا کہ بیان کی گئی تعداد حتمی نہیں ہے اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے ۔ مہاجرین کی کیٹیگریز میں اب افغانیوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جن کی کثیر تعداد افغانستان سے امریکہ منتقل ہو رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here