”آئرن ڈوم” کی بحالی کی آڑ میں اسرائیل کو اربوں ڈالر دینے کا بل پیش ، الہان عمر کی تنقید

0
111

نیویارک (پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور فائرنگ اور بے اتنہا ظلم و ستم کے بعد ایک مرتبہ پھر ہائوس میں منارٹی لیڈر کیون میکارتھی نے آئرن ڈوم کی بحالی کی آڑ میں اسرائیل کو اسلحہ کی خریداری اور فلسطینیوں پر مظالم بڑھانے کے لیے بھاری بھرکم بل پیش کر دیا ہے جس میں اسرائیل کو بھاری فنڈز اور آئرن ڈوم کے لیے اربوں ڈالرز کے میزائل دینے کی سفارش کی گئی ہے ، ری پبلکن جماعت کی اکثریت کی جانب سے بل کی حمایت کرنے کے باوجود الہان عمر نے ایک مرتبہ پھر بل کی مخالفت کر دی ہے ، انھوں نے کہا کہ یہ بل فسلطینیوں کے قتل عام کی دعوت دینے کے مترادف ہے ، میں کسی صورت بھی اس بل کی حمایت نہیں کروں گی اور میری دیگر اراکین سے بھی درخواست ہے کہ اسرائیل کو آنکھیں بند کر کے اربوں ڈالر کی امداد دینا کوئی عقل مندی نہیں ہے ، اسرائیل کو اس بات کا پابند بنانا چاہئے کہ وہ امریکی امداد کو انسانیت سوز مظالم کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here