10 کروڑ لوگ ہجرت کرنے پر مجبور

0
131

اقوام متحدہ (پاکستان نیوز) دنیا میں ایک برس میں 10 کروڑ لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا بھر میں بے گھر ہونے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کے ساحلی علاقوں سے یورپ کی طرف آنے والے مہاجرین میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے بتایا کہ گزشتہ برس کے دوران دنیا بھر میں 10 کروڑ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ادارے نے اپنی گلوبل ٹرینڈز رپورٹ میں کہا ہے کہ سن 1951 میں مہاجرت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے قیام کے بعد سے پہلی بار یوکرین میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا بحران سامنے آیا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے ساتھ ساتھ افغانستان کا بحران بھی ان اہم واقعات میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے تقریباً دس کروڑ افراد کو مجبوری میں بے گھر ہونا پڑا۔ اس تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہر برس اس رجحان میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ مہاجرت سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی نے کہا کہ پناہ کے متلاشی افراد میں اضافے کا یہ رجحان اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک عالمی برادری تنازعات کو حل کرنے اور حل تلاش کرنے کی سمت میں اہم اقدامات نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق نے یوکرین کی جنگ نے غذائی تحفظ کا بحران پیدا کر دیا ہے، جو غریب ممالک میں اور زیادہ لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here