مسلمانوں، یہودیوں کیخلاف نفرت آمیز واقعات 40 سال کی بلند ترین سطح پر

0
144

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)انسانی حقوق کی تنظیموں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن اور دی اینٹی ڈیفی میشن لیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں برس مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت آمیز واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 2021 میں سب سے زیادہ نفرت آمیز واقعات پیش آئے، 2020 کے بعد نفرت آمیز واقعات چالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اے ڈی ایل کی رپورٹ کے مطابق نفرت آمیز واقعات میں 2020 کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے ، موجودہ دور میں 2 ہزار سے زائد نفرت آمیز واقعات رپورٹ ہوئے، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کے مطابق 2021 میں ملک بھر میں مسلم لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک کے 6,720 واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں کولمبس اور سنسناٹی کے دفتر کو 365 رپورٹیں موصول ہوئیں۔ ملک بھر میں، یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ، ان واقعات میں 27 سالوں میں 2020 سے 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here