کراچی(پاکستان نیوز) گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں9کروڑ 37لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، مرکزی بینک کے ذخائر 1کروڑ80لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔ سٹیٹبنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر9ارب 75کروڑ40لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9ارب 84کروڑ68لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر4ارب30کروڑ10لاکھ ڈالر سے بڑھ کر4ارب31کروڑ 91لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے 7کروڑ47لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5ارب52کروڑ 77لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔