ناقص پالیسی سے افغان دہشتگرد امریکہ میں داخل ہوئے: سینیٹر ٹام کاٹن

0
116

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سینٹ کے رکن ٹام کاٹن کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی افغانوں کی لامحدود آباد کاری کی پالیسی کی وجہ سے درجنوں مشتبہ بم بنانے والے اور دہشت گرد امریکہ آئے، محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی ایجنسیاں نومبر 2021 تک امریکہ پہنچنے والے افغانوں کی مناسب جانچ کرنے میں ناکام رہی، یہ بات بھی باعث تشویش ہے کہ امریکہ میں پہلے سے موجود 50 افغانوں کو اہم سیکورٹی خدشات کی وجہ سے تلاش کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک ایجنسیاں اْن کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہیں۔ جبکہ دوسرے گروپ میں امریکہ آکر لاپتہ ہونے والے 31 میں سے صرف تین افغانوں کو ہی تلاش کیا جا سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کی جانب سے عجلت میں کیے گے انخلائ اور افغانوں کو امریکی سرزمین پر لانے سے امریکی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ حال ہی میں ریاست ورجینیا میں ایک افغان شخص کو تین سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ٹھہرایا گیا جبکہ وسکونسن میں ایک افغان شخص پر ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پچھلے سال اکتوبر 2021 میں مونٹانا میں ایک 19 سالہ افغان شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے میسولا کے ایک ہوٹل میں ایک 18 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here