1962 کی جنگ میں ہم نے بھارت کو ردعمل دیا، حملہ نہیں کیا:چین

0
116

واشنگٹن( پاکستان نیوز) چین نے ڈرامائی انداز سے تاریخی حقائق کو سامنے لاکر بھارت کو ایک اور جھٹکا دیدیا، جس سے مودی حکومت سٹپٹا گئی ہے۔ سابق فوجی کمانڈر جنرل چانگ گودہوا کی بیٹی معروف تاریخ دان چانگ شیاکانگ نے آٹھ ہزار الفاظ پر مشتمل اپنے مضمون میں 1962ء کی ہند چین جنگ کے بارے لکھا ہے کہ وہ چین کا حملہ نہیں بلکہ ردعمل تھا، چین ایک امن پسند ملک ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ دخل اندازی کرنے کی کوشش کی اور ہر بار منہ کی کھائی بھارتی حکمران اپنی عوام کو طفل تسلیاں دینے کے لئے پروپیگنڈہ کے زریعے من گھڑت کہانیاں سناتے ہیں جبکہ حقیقت یہی ہے کہ بھارت نے جہاں بھی مداخلت کرنے کی کوشش کی ہمیشہ اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 1962ئ کی جنگ میں چیرمین ماؤ نے اپنے قریبی سیاسی اور فوجی معاونین کا ایک اجلاس طلب کر کے مشورہ لیا کہ اگر ہم جوابی حملہ کریں تو اس سے سرحدی تنازعہ کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس سوال کے جواب میں جنرل چانگ گودہوا نے کہا کہ جی ہاں ہم ضرور جیت سکتے ہیں مجبوراً چین نے اپنا ردعمل ظاہر کر کے بھارت کی خوب دھلائی کی بھارت کی سابق قیادت نے سرحدی تنازعہ کے اہم معاملے کو سلجھانے میں کوئی دلچسپی نہیں لی یہی وجہ تھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان شک و شبہ اور عدم اعتماد کا ماحول بنا اور حالات بگڑے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here