لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں

0
156

کراچی(پاکستان نیوز) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ ذہین طاہرہ نے پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیریئر کا ا?غاز 60 کی دہائی میں کیا اور ڈراما سیریل”خدا کی بستی“، ”عروسہ“ ، ”دستک“،”ماسی اور ملکہ“،”شمع“،”دل دیا دہلیز“ اور”کہانیاں“ سمیت 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے ڈراموں کے علاوہ کئی فلموں میں کردار نگاری بھی کی، وہ متعدد ڈراموں کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی رہیں۔ انہوں نے ڈراموں کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنے فن سے شائقین کو محظوظ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here