نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر پابندی کو ختم کرنے میں منٹوںدرکار ہوں گے لیکن اس کے نتائج آنے میں سالوں کا وقت لگ سکتا ہے ، صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ کو مسلمانوں سے محفوظ بنانے اور امریکہ سے دور رکھنے کے ایجنڈے پر کام کیا اور صدر بننے کے بعد پہلا حکم ان سات مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ کیلئے سفری پابندیاں تھیں جو کہ امریکہ سے حساس معلومات شیئر نہیں کرتے ہیں لیکن اس اقدام سے امریکی معاشرہ سالوں پیچھے چلا گیا ہے جس کو بہتر بنانے کے لیے اب جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلے سو روز کے دوران مسلم ممالک پر عائد کردہ پابندیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کریں گے ۔