روز ویلٹ، نیویارک سٹی کے درمیان سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری

0
69

اسلام آباد(پاکستان نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روز ویلٹ ہوٹل پر نیویارک سٹی گورنمنٹ کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے ہوٹل یونین اور سٹی گورنمنٹ آف نیویارک کیساتھ زیر التواء مقدمات واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ ای سی سی نے وزارت آبی وسائل کیلئے 153 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔ رقم سندھ طاس معاہدے کے تحت عدالتی مقدمات کی فیس کی ادائیگی کیلئے خرچ کی جائیگی۔ اس کے علاوہ ای سی سی نے وزارت تعلیم کیلئے 4 ارب روپے گرانٹ کی بھی منظوری دیدی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here