ٹرمپ نے امریکی ویزہ مزید مشکل کر دیا

0
199

 

واشنگٹن ( پاکستان نیوزز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے ویزہ پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے ، امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کورونا وبا اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے تارکین وطن کو روکنے کے لیے ویزہ پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا ٹرمپ نے کہا کہ ویزہ پالیسی سے چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے ، یہ اب تک کی سب سے سخت ویزہ پالیسی ہوگی، دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے۔ ٹرمپ نے نئی پابندیوں سے متعلق زیادہ تفصیلات دینے سے گریز کیا ، ناقدین کا کہنا ہے امریکی صدر کورونا وبا کا بہانہ بنا کر پناہ گزینوں پر پابندی کے پرانے ارادے کو پورا کرنا چاہتے ہیں ، ٹیکنالوجی سے تعلق سے رکھنے والی امریکہ کی بڑی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ باہنر ورکز کو روکنے سے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا، ٹرمپ نے اوکلاہوما کے علاقے تلسا میں ایک انتخابی ریلی میں کورونا وائرس کے وبائی امراض پر بات کرتے ہوئے کہا ٹیسٹنگ یہ دو دھاری تلوار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here