دنیا میں 2 ہزار 781 ارب پتی دولت 39 ہزار 252 کھرب روپے

0
25

نیویارک(پاکستان نیوز) جریدے فوربز کی 38ویں سالانہ دنیا کے کھرب پتیوں کی فہرست جاری ہو گئی ،دنیا میں ریکارڈ 2781 ارب پتی ہیں جن کی مجموعی دولت 39252 کھرب 24 ارب روپے( 14عشاریہ2 ٹر یلین ڈالرز) ہے۔ 265 نئے چہرے، 15 سال میں پہلی بار کوئی بھی نوجوان سیلف میڈ امیر نہیں ہوا ۔ 100 ارب ڈالر کے کلب میں14افراد شامل، ارنالٹ647کھرب روپے کیساتھ سر فہرست۔ رواں فہرست میں 2023 کے مقابلے میں 141 زیادہ اور 2021 میں قائم کیے گئے پچھلے ریکارڈ سے 26 زیادہ ہیں۔ انتہائی امیر بھی پہلے سے زیادہ امیر ہیں۔ 265 نئے چہرے دنیا کے ارب پتیوں کے لیے نئے ہیں۔ 78ممالک سے تعلق رکھنے والیکھرب پتیوں میں امریکا 813کے ساتھ سرفہرست، چین (406)، بھارت (200) اور جرمنی (132) ہیں۔گزشتہ پندرہ برس میں فہرست میں پہلی بار کوئی بھی تیس سال سے کم عمر امیرترین نوجوان سیلف میڈ نہیں۔ 25امیرترین کی عمریں33سال یا اس سے کم ہیں۔ سب سے بوڑھے امیر ترین فرد کی عمر 102سال ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں سرفہرست برنارڈ ارنالٹ647کھرب 35ارب روپے ( 233ارب ڈالرز)،دوسرے پر ایلون مسک541کھرب 77ارب روپے (195 ارب ڈالرز)، تیسرے پر جیف بیزوس539کھرب روپے ( 194ارب ڈالرز)،چوتھے پر مارک زکر برگ491کھرب76ارب روپے( 177 ارب ڈالر) ، پانچویں پرلیری ایلیسن 391 کھرب 74 ارب رپوے(141ارب ڈالرز) ، چھٹے پروارین بفیٹ369کھرب51ارب روپے(133ارب ڈالرز)، ساتویں پر بل گیٹس 355کھرب62ارب روپے( 128ارب ڈالرز)،آٹھویں پر اسٹیو بالمر336کھرب17ارب روپے (121 ارب ڈالرز) ،نویں پر مکیش امبانی322کھرب 28ارب روپے(116ارب ڈالرز) اور دسویں پر لیری پیج 316کھرب73ارب روپے(114ارب ڈالرز) کے مالک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here