لاس اینجلس آتشزدگی؛انشورنس نہیں ملے گی

0
4

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث تباہ ہونے والے کئی گھروں کے مالکان کو انشورنس کی رقم نہیں ملے گی کیونکہ وہ ان کی انشورنس کرانے میں ناکام رہے تھے۔ اس کی وجہ یا تو انشورنس کمپنیوں کی طرف سے ان کے گھروں کا بیمہ کرنے سے انکار تھا یا کچھ انشورنس کمپنیوں کے پریمیم کی رقم اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی ادائیگی بہت سے لوگوں کے بس سے باہر تھی۔ ایسے لوگوں کو بے گھر ہونے کے ساتھ گھربنانے کے لئے کوئی مدد بھی نہیں مل سکے گی۔اس حوالے سے لاس اینجلس کے ایک رہائشی سیباسٹین ہیریسن نے کہا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ ایسا گھر دوبارہ کبھی نہیں بنا سکے گا کیونکہ اس کا بیمہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ یہ خطرناک ہے لیکن میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ سیباسٹین ہیریسن کیلی فورنیا کے ان ہزاروں باشندوں میں سے ایک ہیں جو حالیہ برسوں میں انشورنس جیسے حفاظتی اقدامات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یا تو اس وجہ سے کہ ان کی انشورنس کمپنی نے ان کا بیمہ نہیں کیا یا اس وجہ سے کہ پریمیم بہت زیادہ ہو گئے۔ امریکا کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے جنگلات میں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے کے بعد ان میں سے کچھ اب نقصان کی لاگت کا تخمینہ لگا رہے ہیں، جس میں 12 ہزار سے زیادہ گھر اور دیگر عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here