کینیڈا: تیز بارش اور برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا

0
127

ٹینس بال سائز کے برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا

البرٹا(پاکستان نیوز) برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کردیا، کیلگری میں طوفانی ہواﺅں کے ساتھ تیز بارش اور پھر شدید ژالہ باری ہوئی اور لوگ آسمان سے گرتی ڈھیروں برف دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹینس بال سائز کے برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارشوں کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جس کے باعث کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ طوفانی ہواﺅں اور برف کے اولوں کے سبب عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here