نیویارک (پاکستا ن نیوز) ایک ماہ کے دوران ملازمتوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار تک ریکارڈ کمی آئی ہے ،اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے دوران بے روز گار افراد کی تعداد میں ایک لاکھ چالیس ہزار تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ کورونا لاک ڈاﺅن کے ودران سنگین ترین صورتحال ہے، بے روز گار ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد سیاہ فام اور لاطینی افراد کی بتائی جا رہی ہے ، بے روز گار ہونے والوں میں خواتین کی تعداد بھی زیادہ رہی ہے ، اعدادو شمار کے مطابق رواں برس فروری کے دوران خواتین میں 5.4ملین ملازمتوں کی کمی سامنے آئی ہے جس سے خواتین کی افرادی قوت کا گراف کافی نیچے گرا ہے ۔