نیویارک (پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت نے بھارتی کرونا وائرس ڈیلٹا ویرئنٹ کے کیسز میں اضافے کے باوجود بے روزگار افراد کے لیے شروع کیے گئے امدادی پیکج کو توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے جس سے 70 لاکھ امریکی حکومتی امداد سے محروم ہو جائیں گے ، لیبر ڈے کے بعد حکومت کی جانب سے بے روزگار افراد کے لیے شروع کیے گئے ہفتہ وار 300ڈالر امداد کے پروگرام کو بھی جاری رکھنے سے انکار کر دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب 70 لاکھ کے قریب امریکیوں کو اپنی ملازمت پر دوبارہ واپس جانا پڑے گا ، یاد رہے کہ اس سے قبل کمپنیوں نے وفاقی حکومت سے شکوہ کیا تھا کہ ان کی امداد کی وجہ سے لوگ ملازمت پر واپس نہیں آ رہے ہیں کیونکہ ان کو گھروں میں بیٹھے امدادی رقم مسلسل مل رہی ہیں ۔