ایف آئی اے نے امریکی کمپنی سے 12ملین ڈالروصول کرلئے

0
161

 

کراچی (پاکستان نیوز) ایف آئی اے ، کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے امریکی کمپنی سے 12 ملین ڈالر وصول کرلئے۔پی آئی اے حکام لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں کی مرمت پر خرچ کی گئی رقم 8 سال گذرجانے کے بعد بھی وصول نہیں کر سکے تھے جو کہ معاہدے کے تحت میسرز ایئربس لیزنگ کو ادا کرنی تھی۔ پی آئی اے حکام کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔پی آئی اے کا کرائے پر لئے گئے چھ A310 طیاروں کی لیزنگ اور مرمت پر 69ملین ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میسرز ایئربس نے طیاروں کی مرمت پر خرچ کی گئی رقم پی آئی اے کو واپس کرنے کے بجائے طیارے فروخت کر دیئے جس کے باعث پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے کو بھاری خسارہ اٹھانا پڑا۔پی آئی اے نے 2004ءمیں امریکہ کی میسرز ائربس لیزنگ کمپنی سے لیز پر چھ طیارے لئے تھے جن کی مرمت کی زمہ داری معاہدے کے مطابق مذکورہ طیاروں کی مالک کمپنی میسرز ائربس لیزنگ کی تھی تاہم پی آئی اے حکام نے سرکاری خزانے کو مال مفت سمجھ کرطیاروں کی مرمت میسرز ائربس لیزنگ کارپوریشن سے کرانے کے بجائے از خود طیاروں کی کرائے اور مرمت پر 69ملین ڈالر خرچ کر ڈالے جبکہ 2012 میں، میسرزایئربس نے 30 ملین ڈالر میں مذکورہ طیارے فروخت کردیئے مگر طیاروں کی مرمت پر پی آئی اے کے خرچ کی گئی رقم واپس نہ کی گئی۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے تفتش کاروں نے پی آئی اے کے زمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے حکام بالا کو رپورٹ ارسال کردی ہے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here