دھوپ اور تازہ ہوا کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں معاون ثابت

0
119

لندن(پاکستان نیوز) برطانوی حکومت میں سائنس کے اہم مشیر نے انکشاف کیا ہے کہ تازہ ہوا اور دھوپ کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ برطانیہ میں طویل لاک ڈاﺅن کے بعد لوگوں کو باہر جا کر ورزش، گالف اور مچھلی پکڑنے کی اجازت دینے پر غور ہو رہا ہے لیکن دیگر حلقے اس پر تنقید کررہے ہیں کہ اس سے وبا کی صورتحال مزید ابتر ہو جائے گی۔ برطانیہ میں سائینٹفک ایڈوائزری گروپ برائے ایمرجنسی (ایس اے جی ای ) کے اہم ترین مشیر ڈاکٹر ایلن پین نے حکومتی اہلکاروں کو بتایا کہ باہر کی صاف اور تازہ ہوا اور دھوپ سے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ موثر انداز میں روکا جاسکتا ہے۔ اس طرح لوگوں کو باہر جانے کی اجازت دینے سے کوئی نقصان نہ ہو گا بلکہ دھوپ اور ہوا سے کورونا پھیلنے کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here