کورونا وائرس نے ورجینیا کو بھی نہ بخشا ، پہلا کیس سامنے آ گیا

0
118

 

ملک کی تمام 50ریاستوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، وائرس بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے :ڈاکٹر انتھنی

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ، ورجینیا وہ ریاست تھی جہاں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن گزشتہ روز ورجینیا میں بھی کورونا وائرس کا مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کر دی گئی ہے ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشن ڈاکٹر انتھنی فوسی نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ کورونا وائرس ملک کی تمام ریاستوں میں پھیل رہا ہے وہ قابل تشویش ہے ، ورجینیا کی ریاست کافی دیر تک کورونا وائرس سے محفوظ رہی ہے لیکن گزشتہ دنوں ایک ایک چین سے آنے والے شہری کی وجہ سے یہ ریاست بھی اس موذی مرض کی زد میں آگئی ہے ، انھوں نے امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح بہت زیادہ ہے اگر جنوبی کوریا کی بات کی جائے تو ایک دن میں دس ہزار کے قریب نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور اس وقت ملک کے کئی حصوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس کی بھی قلت کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here