کمیونٹی رہنما ہرپریت سنگھ تور نے 23ڈسٹرکٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

0
238

کوئینز میں لیڈرشپ کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے،کمیونٹی کا اعتماد حاصل، تمام مسائل بلاتفریق ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا :کمیونٹی رہنما

نیویارک (پاکستان نیوز) کمیونٹی رہنما ہرپریت سنگھ تور نے 23ڈسٹرکٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، ہرپریت سنگھ بیری گروڈن چک کی جگہ پر الیکشن میں حصہ لیںگے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہرپریت سنگھ نے کہا کہ کوئینز میں لیڈرشپ کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے ، بہت سے کمیونٹی مسائل حل طلب ہیں کیونکہ اس طرف کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے ، الیکشن میں کامیابی پر کمیونٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوںپرحل کرایا جائے گا ، انھوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا آپ کس مذہب اور فرقے سے تعلق رکھتے ہو ، ایک علاقے میں سب میرے عزیز ہی ہیں ، سب کے مسائل کو بلاتفریق حل کیا جائے گا، انھوں نے کہا میرا ایڈووکیٹ کے طور پر کمیونٹی میں اچھا نام ہے ، کمیونٹی کو ہمیشہ بہترین خدمات فراہم کی ہیں ، اسی بنیاد پر لوگ مجھ پر اعتماد کر رہے ہیں ، انہیں کبھی مایوس نہیں کروگا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here