اوبر کا پیکیج ڈلیوری سروس کا آغاز

0
536

نیویارک (پاکستان نیوز) ٹیکسی سروس اوبر نے شہریوں کے لیے نئی سہولت کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت وہ اب ٹیکسی میں سفر کرنے کے علاوہ کوئی بھی تحفہ ، پیکج اپنے دوستو ں کو بھیج سکیں گے ، اوبر کونیکٹ کی پروڈکٹ لیڈ اکانشا کمار نے بتایا کہ نئی سہولت کی مدد سے ہم اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے زیادہ رابطے میں رہ سکیں گے ، نئی سہولت سے شہریوں کا قیمتی وقت بھی بچ جائے گا۔صارفین اوبر ایپ میں کونیکٹ کے آپشن کو کلک کرنے کے بعد پیکج ، تحفہ ڈلیور کرنے کے آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔اوبر کونیکٹ کی سروس اس وقت آسٹریلیا ، میکسیکو سمیت 25ممالک میں کام کر رہی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here