50 فیصد بچوں کو جنسی استحصال کا سامنا

0
43

جنیوا(پاکستان نیوز) بھارت کو بچوں اور خواتین کے رہنے کے لیے ایک خطرناک جگہ بننے پر اقوام متحدہ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم کے ایک وفد نے اقوام متحدہ کے 58 ویں اجلاس میں بتایا کہ لاکھوں بھارتی بچوں کو جبری مشقت، جنسی تشدد اور خواتین کو جنسی استحصال کا سامنا ہے۔ تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر 15منٹ میں ایک بچہ جنسی زیادتی کا شکار ہوتا ہے اور ہر آٹھ منٹ میں ایک بچہ لاپتہ ہو جاتا ہے۔ لاپتہ ہونے والے بہت سے بچے اسمگلنگ اور استحصال کا شکار ہو جاتے ہیں۔پرتیک کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ بھارتی بچے جنسی استحصال کا شکار ہیں۔ ان میں سے 52.94 لڑکے اور 47.06 لڑکیاں شامل ہیں۔تنظیم کے وفد نے عالمی برادری کی طرف سے اپنے معاشی فوائد کے لئے بچوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کی مذمت کی۔وفد نے کہا کہ بھارت اقتصادی ترقی کی آڑ میں اپنے شرمناک حقائق کو چھپا رہا ہے۔ مندوبین نے بچوں کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کی جانب سے فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here