پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا تقرر ہو گیا

0
175

واشنگٹن (پاکستان نیوز )امریکی سینٹ میں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے لئے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی تقرری کی توثیق کر دی گئی ہے۔ یہ اعلان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا۔سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے لئے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ان کی تقرری کی توثیق کی مبارک ہو۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی ، تجاورت ، سرمائیہ کاری ، ماحولیاتی بحران اور انسانی حقوق سمیت دیگر امور کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کی جانب سے بھی ڈونلڈ بلوم کو ان کی تقرری کی مبارکباد دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here